Wednesday, February 22, 2012

قرآن کی شہادت پر احتجاج کرنے 15 افغانوں کو امریکی فوج نے شہید کردیا



افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قران پاک کی بے حرمتی پر ملک بھر میں امریکا مخالف مظاہرے جاری ہیں ،مظاہرے میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد15 ہوگئی۔ حکام کے مطابق شنوار ضلع میں ملٹری بیس کے سامنے مظاہرین پر فائر کھول دئیے گئے ، جس سے 13افراد  شہید اور 10 سے زائد زخمی ہوئے، صوبائی ترجمان روشنا خالد کے مطابق احتجاج میں مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھر پھینکے ، مشرقی شہر جلال آباد میں جھڑپوں کے دوران دو افراد  شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے کاروں اور دکانوں کو بھی آگ لگا دی تھی ،کابل میں امریکی سفارتخانہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور تمام تر سفر بھی معطل ہے۔ کئی جگہوں  پر شدید جھڑپوں کی اطلاعات مسلسل موصول ہو رہی ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Deal of the week

$1.99 Domains* at GoDaddy.com
free counters
Follow this site
Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Usama | Blogger Theme by Humari News